Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آئی جی اسلام آباد کاقبضہ مافیاکو تحفظ دینے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کاحکم

272
Spread the love

اسلام آباد:انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کاروائیاں کے متعلق رپورٹ پیش کی
آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ قبضہ مافیا سے تعاون کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائے ،شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں،دوسروں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے ساتھ رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، ایس ایچ او اورتفتیشی افسران کی قبضہ مافیا کے خلاف کارکردگی مستقل بنیادوں پر چیک کی جائے۔