Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عثمان ڈار کی مراد سعید،حفیظ شیخ سے ملاقاتیں،کامیاب جوان پروگرام پر گفتگو

274
Spread the love

اسلام آباد:معاون خصوصی عثمان ڈار نے وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان اور پاکستان پوسٹ کے درمیان نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو ڈیجیٹل پوسٹل فرنچائزکھولنے کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کر سکتے ہیں .دس لاکھ روپے مالیت تک کے قرضے بغیر کسی ضمانت کے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے دے جائینگے۔ جبکہ مراد سعید نے کہاکہ ہزاروں نوجوان ڈیجیٹل پوسٹل فرینچایز کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں نوجوانوں کو متعلقہ ٹریننگ پاکستان پوسٹ کی طرف سے دی جائے گی،علاوہ ازیں عثمان ڈار نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد لحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی گئی،معاون خصوصی نے مشیر خزانہ کو پروگرام کے مختلف پہلو پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔