دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن:شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ پانی، بجلی سمیت ہر شعبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔یہ اقدام معاشی سرگرمیوں کی روانی میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے، لاکھوں ایکڑ سیراب ہوں گے۔