اناڑی حکمرانوں نے کسان کا بیڑہ غرق کردیا :عرفان شفیع
ملتان (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر ملتان میاں محمد عرفان شفیع نے کہا کہ حکومت نے کسان سے زبردستی 1400روپے من گندم خرید کی جبکہ مافیہ نے سٹاک کرلی اب 2200 روپے من گندم فروخت کی جارہی ہے 800 روپے اضافی کس کی جیب میں جارہے ہیں انکوائری کرکے بلیک مافیہ کو بے نقاب کیا جائے دوسری جانب 160 روپےمن گنا خرید کرکے چینی کو بھی بلیک کیاگیا ہے چینی چونکہ مقامی پیداوار ہے مگر عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے مقامی پیداوار سے حاصل شدہ تمام اشیاءکا موازنہ ڈالرز کے ریٹ سے کیا جاتا ہے اگر سبزی کی جانب دیکھو تو امپورٹ کی جانے والی سبزیات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاتاہے مقامی سبزیات کے منڈیوں میں آتے ہی اونے پونے داموں خرید کی جاتی ہیں اسطرح ملکی معیشت میں ریہڑ ہڈی کے حامل شعبہ کاشتکاری کو تباہی کے دہانے پر پہنچاکر کسانوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ۔