Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اے سی منڈی بہاوالدین کا کٹھیالہ سیداں منڈی مویشیاں کادورہ

285
Spread the love

منڈی بہاوالدین :ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاو¿الدین ملک عباس ذوالقرنین اعوان نے شاہ تاج شوگر ملز کٹھیالہ سیداں کے نزدیک سیل پوائنٹ منڈی مویشیاں کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک عباس ذوالقرنین کو بتایا گیا کہ منڈی لگنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سایہ اور پانی کے انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔ پارکنگ میں داخلی اور خارجی پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ, لائیو سٹاک, معلومات اور شکایت سیل بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی کورونا ایس او پیز کے مطابق بیوپاری صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک اپنے جانور فروخت کر سکیں گے۔منڈی کے علاوہ کسی بھی جگہ پر اور منڈی میں مخصوص ٹائمنگ کے بعد کسی بیوپاری کو جانور فروخت کرنے کی اجازت نہ ہو گی اور اس پر سختی سے عمدرآمد کروایا جائے گا۔