منڈی بہاﺅالدین :غریب ،نادار افراد میں مفت کھانے کی تقسیم
منڈی بہاودین:امت فاو¿نڈیشن منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام غریبوں ،ناداروں، مریضوں اور ان کے لواحقین کو روزانہ کی بنیاد پر مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مہر اختر حسین بلوچ اور ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر شکیل نذر تھے۔ امت فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتلایا کہ امت فاو¿نڈیشن نہ صرف منڈی بہاوالدین بلکہ صوبہ بھر میں اس کام کو پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ غریب مساکین اور لواحقین جو کہ پہلے ہی اپنے مریض کی بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں کو مفت کھانا فراہم کر سکے۔ ڈاکٹر یاسر صدیق نے امت کی فلاح کے لئے امت فاو¿نڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے دعائے خیر کروائی۔