Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

چوہدری فیصل ایڈووکیٹ تحریک انصاف اسلام آبادکے ضلعی نائب صدر منتخب

72
Spread the love

اسلام آباد:چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ضلعی نائب صدر منتخب ہوگئے، ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد فریدالرحمن اور جنرل سیکرٹری الیاس مہربان نے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پرچوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ اور دیگر ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری کے بعد چوہدری فیصل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کے محبوب ترین لیڈر ہیں، میںاپنی قیادت کا بے حدشکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے پارٹی منظم طریقے سے چلانے کی کوشش کریں گے ۔