ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا:میئر انصر
اسلام آباد : میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان دو ریاستیں ہیں لیکن ایک قوم ہیں ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات دو سو سال پرانے ہیں ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےترکی کے یوم یکجہتی اور جمہوریت کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردکل بھی ان کے ہمراہ تھے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ آج کا ایونٹ ہم نے ترکی ایمبیسی کے ساتھ مل کے کیا ہےپندرہ جولائی کو ترکی میں دو سو اکاون افراد شہید ہوئے تھے آج ہم دو سو اکاون پودے ان کی یاد میں ہم لگا رہے ہیں اسلام آباد کے پارکس ہماری توجہ کا مرکز ہیں ۔