چیف سیکرٹری بلوچستان کا اوور ٹائم کی مد میں 33لاکھ کیش ایوارڈ لینے کاانکشاف
اسلام آباد:چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر کی جانب سے مالی سال 2020-21 میں خودکواوور ٹائم کی مد میں 33لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سابق آئی جی و ڈی جی ایف آئی اے ،نیکٹا فرسٹ نیشنل کوآرڈینیٹر طارق پرویز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ طارق پرویز نے لکھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر نے مالی سال 2020-21 میں14روز کےلئے اوور ٹائم لگانے کی مد میں خود کو 33لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیدیاہے۔یہ ایک شرمنا ک اور قابل نفرت فعل ہے ذرائع کے مطابق انکے ڈرائیور مصری خان نے بھی ساڑھے تین لا کھ روپے لئے ہیں۔