Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملازمین ریٹائرمنٹ عمر میں کمی:رحمان ملک نے توجہ دلاﺅ نوٹس سینٹ میں جمع کرادیا

298
Spread the love

اسلام آباد:سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینٹ میں اٹھادیا،سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا،سینیٹر رحمان ملک نے سینٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کر دیا، جس میںسینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا۔حکومت سینٹ میں واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟ کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہے ،اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینٹ کو تفصیلات دی جائے توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک کا وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔