Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناسے مزید 40اموات، 1 لاکھ 78 ہزار مریض صحت یاب

74
Spread the love

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 145 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 40 افراد اس موذی وباءکے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔،کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی ک±ل تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 73 ہزار 751 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 942 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔