شہری کی عدم بازیابی :سیکرٹری داخلہ، آئی جی پر20،20لاکھ جرمانہ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کے مبینہ اغوا پر ناقص تفتیش اور شہری کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ایس ایچ اوتھانہ لوہی بھیر اور ایس پی انویسٹی گیشن کو بیس بیس لاکھ جرمانہ کر دیا عدالت نے آئی جی، ایس ایچ اور اور ایس پی انویسٹیگیشن کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دے دیا کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی سلمان فاروقی مبینہ طور پر اغوا ہوئے جس کی بازیابی کے لیے مغوی کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دورانِ تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ او عدالت کے سامنے پیش ہوئے عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیف سٹی کیمروں سے پولیس کو خواتین تو نظر آجاتی ہیں، اغوا ہوتے شہری نظر نہیں آتے سیف سٹی کیمروں سے لی گئی خواتین کی تصاویر تو واٹس ایپ تک کر دی جاتی ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر مغوی شہری سلمان فاروقی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔