راول ڈیم کنارے کلب کی تعمیر،نیول چیف،اٹارنی جنرل چیئرمین سی ڈی اے کونوٹسز
کس اتھارٹی کے تحت جگہ الاٹ کی گئی:چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ،ریمارکس
اسلام آبا:اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول ڈیم کے کنارے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر کے خلاف درخواست میں چیف آف نیول، اٹارنی جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی تک جواب طلب کر لیا کیس کی سماعت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں درخواست گزار کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئی اس کے ساتھ عدالت نے چیف آف نیول اسٹاف کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ عدالت کی تحریری جواب جمع کرائیں عدالت نے ہدایات جاری کی کہ چیئرمین سی ڈی اے آفیسر مقرر کرکے جگہ کا وزٹ کرائیں سی ڈی اے عدالت کو آگاہ کرے کس اتھارٹی کے تحت جگہ الاٹ کی گئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی خبروں کے ذریعے معلوم ہوا کہ پاکستان نیوی کو جگہ الاٹ کی گئی راول ڈیم کے کنارے بننے والے نیوی کلب کی تصویر بھی درخواست کیساتھ لگائی ہیں عدالت کی درخواست پاکستان نیول فارمز کیس کے ساتھ 23جولائی کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔