Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ترقی کیلئے شعبہ تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے:ریکٹراسلامی یونیورسٹی

جی ڈی پی کا صرف 0.5 فیصد ٹیکنالوجی پر خرچ ہوناناکافی ہے، معصوم یاسین

103
Spread the love

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے کہ شعبہ تعلیم کو اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے ،چیف ایگزیکٹوآفیسر خبریں ٹی وی ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر معصوم یاسین نے کہا کہ شعبہ تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی پر خرچ کر کے اقوام عالم نے اپنے اقتصادی حالات کو یکسر بدل دیا ہے. انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کا صرف 0.5 فیصد ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جانا ناکافی ہے بلکہ ہمیں چین اور دیگر ایسے ممالک کے تجربات سے سیکھنا چاہیے جنہوں نے عشروں تک سائنس و ٹیکنالوجی پر خرچ کیا اور آج وہ اس کے ثمرات سے فیض یاب ہو رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین نے گریڈز کو ہی کامیابی گردان کر بچوں سے تفریح اور کھیل کے ذریعے سیکھنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے. نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، دنیا بھی میں پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں،اس موقع پر انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے وژن، اہداف اور کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔