Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا سے متعلق غلط معلومات کاپھیلائو روکنے کیلئے کمیٹی قائم

غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیرداخلہ

321
Spread the love

اسلام آباد:وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا سے متعلق غلط انفارمیشن کے پھیلا ئوکو روکنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔جبکہ وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،مانیٹرنگ اور ایکشن کو بروقت بنائیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،وزیر داخلہ کی ڈائریکٹر سائبر ونگ ایف آئی اے کو ہدایت اس طرح کی فیک نیوز اور غلط انفارمیشن پھیلانے والے ملک اور عوام دوست نہیں،اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عوام تک صحیح معلومات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے-غلط اور غیر تصدیق شدہ خبروں کا پھیلا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ہم تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داران کا پتہ لگائیں گے،وزیر داخلہ کی ڈی جی پیمرا کو ہدایت اس مشکل وقت میں تمام ادارے اور میڈیا اپنا کردار ادا کریں-