Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کلین گرین پاکستان منصوبے کیلئے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران کل کہوٹہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے

299
Spread the love

اسلام آباد: حکومت نے کلین گرین پاکستان منصوبے میں ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاہے،ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں پودے لگانے کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیاہے، ذرائع کے مطابق ٹائیگر فورس سے پودے لگوانے کا پہلا تجربہ مون سون شجر کاری مہم میں کیا جائے گا، وزیر اعظم کل کہوٹہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے ،ٹائیگر فورس کے جوان کل کہوٹہ میں بھی شجر کاری پودے لگائیں گے ،حکومت کا ٹائیگر فورس کو بعض مقامات پر پودے لگانے کا معقول معاوضہ دینے پر بھی غور ٹائیگر فورس کی ذمہ داریاں بڑھانے کا فیصلہ ملک امین اسلم اور عثمان ڈار کی ملاقات میں ہوا ،ٹائیگر فورس ملک بھر میں پودے لگائے گی اورساتھ درختوں کی حفاظت بھی کرے گی وزیر اعظم نے بھی ٹائیگر فورس کی کلین گرین پاکستان میں خدمات پر آمادگی کا اظہار کردیا، شہریوں کو پودے لگانے کی ترغیب دینا بھی ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگاٹائیگر فورس پودے لگانے میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔