Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملتان:ڈکیتی کی واردات ناکام ،ایک ڈاکوہلاک،دوسرازخمی

377
Spread the love

ملتان (تحصیل رپورٹر)گزشتہ رات ملتان کے علاقہ تھانہ بدھلہ سنت سے ایک کلو میٹر پر میں زرعی ادویات کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی ،ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی ،ایک فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بدھلہ سنت سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر عاربی ٹریڈرز 9موڑ پر 125سی سی ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دکان مالک سے کیش کائونٹر کی چابیاں طلب کیں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کردی جس پر دکان مالک کا بیٹا محمد احمد اور سکیورٹی گارڈ رانا عمران زخمی ہوگئے ،مزاحمتی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا تیسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔