Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم سے گورنرسرورکی ملاقات،ڈیم فنڈ کیلئے چیک پیش کیا

وزیرداخلہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو عیدالاضحی پرایس او پیزسے آگاہ کیا

253
Spread the love

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات کی ہے۔ جس میں پاک ایڈ تنظیم کے نمائندے نجم الہدی خان بھی شریک تھے۔گورنر پنجاب اور نمائندہ پاک ایڈ نے وزیراعظم کو پاک ایڈ کی جانب سے 36 ملین روپے کا چیک وزیراعظم اور چیف جسٹس فنڈ برائے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے پیش کیا۔دریں اثناء عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات کی جس میں عید الاضحی کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور اور پشاور کے دورے ، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے بریف کیا۔