مذہب کے متعلق بیان،خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے ریفرنس قومی اسمبلی کو موصول
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے لئے ریفرنس قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا،مذہب کے متعلق توہین آمیز بیان پر خواجہ م آصف کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 62ون ای کے تحت نااہل قرار دیکر بحیثیت رکن قومی اسمبلی ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس گزشتہ روز ترجمان شہدا فانڈیشن آف پاکستان حافظ احتشام احمد کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دو کے تحت ارسال کیا گیا تھا،آئین پاکستان کے آرٹیکل 63دو کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ریفرنس موصول ہونے سے تیس دن کے اندر اسے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فیصلے کے لئے بھیجیں۔