Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایف بی آر کو 50ملین تک ٹیکس ری فنڈکے اجراء کی ہدایت

268
Spread the love

اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس میں ایف بی آر کو 50 ملین تک کے انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجرا کی ہدایت ہے، گیس اور پاور سیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ ہواہے۔،مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں ایف بی آر کو 50 ملین تک کے انکم ٹیکس ری فنڈ کے اجرا کی ہدایت دی گئی۔ مشیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ری فنڈز کلیئرکرکے بقیہ ری فنڈز بارے حکمت عملی وضع کی جائے۔مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں گیس اور پاور سیکٹر میں سبسڈی اور زیرو ریٹڈ برآمدی شعبے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔تاہم گیس اور پاور سیکٹر کیلئے 20 ارب کی سبسڈی کیلئے الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔