Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دوافسران کو ہٹانے کامعاملہ:وزارت داخلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آمنے سامنے

266
Spread the love

اسلام آباد:وفاق کے 2اہم عہدوں پر فائز افسران کو عہدے سے ہٹانے کے معاملہ پروزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آمنے سامنے آگئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری،وزارتِ داخلہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کی مخالفت کر دی ،وزارتِ داخلہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا، دستاویز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ وزارتِ داخلہ کے ماتحت ہے، مراسلہ وزارتِ داخلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اے ڈی سی جی کو وزارتِ داخلہ کی۔مشاورت کے بغیر ہٹایا، مراسلہ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے خط سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نام لکھا گیا، دونوں افسران کو وزیراعظم دفتر کی ہدایت پر ہٹایا گیا، ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو لینڈ مافیا سے ملی بھگت کا الزام تھے۔