وفاقی وزیرفخرامام کاسپارکو کادورہ،سائنسدانوں کی خدمات کوسراہا
اسلام آباد:سید فخر امام نے سپارکو کے سائنس دانوں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سپارکو کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کو خلائی ٹیکنالوجی اور سپارکو کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔سپارکو نے نے صوبوں کو زراعت کے بارے میں درست معلومات فراہم کی ہیں۔سید فخر امام نے کہا کہ سپارکو نے پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کو بہت بہتر بنایا ہے۔بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سپارکو ٹڈی دل کی تباہی کی نقشہ سازی کررہا ہے۔ اس نے پیروال کے جنگل ، اوکاڑہ اور قلات میں ٹڈیوں سے پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔