غیرملکی فنڈنگ:ن لیگ 24جولائی کودوبارہ طلب
سکرونٹی کمیٹی کاپیپلزپارٹی کامعاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کافیصلہ
اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کو 24جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کراچکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے غیر ملکی فنڈنگ ملنے کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ گذشتہ روزروز الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے دائر دارخواستوں کے سلسلے میں کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون اور درخواست گزار رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب پیش ہوئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام ریکاڑد اور اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیںالیکشن کمیشن کے ٹی او آرز کے مطابق کاروائی جلد مکمل کی جائے جس پر سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ 24 جولائی کو طلب کر لیا ۔