اٹلی میں بارشوں سے تباہی۔درجنوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہ گئیں
چین میں سیلاب سے دریائوں کے بند ٹوٹ گئے
اٹلی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ چین کے جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، پانی کے ریلے سے شاہراہوں کو نقصان پہنچا اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔طوفانی بارشوں سے اٹلی کا شہر پالرمو بری طرح متاثر ہوا، بارش کے بعد سیلابی ریلے میں متعدد افراد لاپتا اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ادھر چین میں بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، صوبے ہوبئی، انہوئی سمیت متعدد علاقوں میں پورے پورے گاؤں پانی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکیں، شاہراہیں اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جون سے جاری بارشوں سے چین کے 30 سے زائد دریاؤں میں پانی سطح تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 141افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔