مقبوضہ کمشمیرمیں بھارتی فوج نے مزیددوکشمیری شہید کردیئے
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آر میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑمیں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔گزشتہ روزبھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کومحاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔