Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورونا سے مزید49 اموات۔مریض دولاکھ60ہزارکے قریب

253
Spread the love

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 23، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 68، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 385، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775، اسلام آباد میں 14 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔