Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نئے چیئرمین نے چارج سنبھاتے ہی ایف بی آر کے کئی افسرتبدیل کردیئے

304
Spread the love

اسلام آباد:نئے چیئرمین ایف بی آرجاوید غنی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اعلی سطح پر تقرر یاںوتبادلے کردئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ا یف بی آر کے ممبر پالیسی ایڈمن اور اسٹریٹیجک پلاننگ کوتبدیل کرد یا گیا۔ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر پالیسی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چوہدری محمدطارق ممبران لینڈایف بی آرتعینات کردئیے گئے۔ ڈاکٹرحامدعتیق سرورممبراسٹریٹجک پلاننگ تعینات کئے گئے ہیں ۔بختیار محمد ممبر ایڈمن ایف بی آر جبکہ حافظ محمدعلی کوممبرایچ آرایم ایف بی آرمقررکردیاگیا۔اسی طرح عنبرین افتخارممبرریفارمزایف بی آر،ڈاکٹرفیض الہی میمن ڈی جی ایس آر،ڈاکٹرلبنی ایوب چیف کمشنرآ رٹی اوکوئٹہ تعینات کئے گئے ہیں ۔ساجداللہ صدیقی ڈی جی ریٹیل اسلام آبا د جبکہ ڈاکٹر آفتاب امام چیف کمشنرسی آرٹی کراچی تعینات کئے گئے ہیں۔