Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

موٹروے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام،دوحاضرسروس پولیس اہلکاروں سمیت5رکنی گروہ گرفتار

109
Spread the love

راولپنڈی موٹر وے پولیس نے مبینہ طور پرموٹر وے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات میں ملوث پنجاب پولیس کے 2حاضر سروس کانسٹیبلوں سمیت 5رکنی گروہ کا سراغ لگالیا ہے جو چیکنگ کے بہانے گاڑیاں روک انہیں لوٹ لیتے تھے موٹر وے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے تاہم دونوں پولیس اہلکاراپنے سروس کارڈز موٹر وے پولیس کے پاس چھوڑ گئے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار سینٹرل جیل اڈیالہ میں بطور گارد تعینات ہیں فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائیت کو تحقیقاتی افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے