Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزارت داخلہ کاسنتھیا رچی کوڈی پورٹ نہ کرنیکافیصلہ،رپورٹ ہائیکورٹ جمع

88
Spread the love

اسلام آباد :وزارت داخلہ کا امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو ڈی پورٹ نہ کرنیکا فیصلہ، پیپلز پارٹی کی ڈی پورٹ کرنیکی درخواست پروزارت داخلہ نے فیصلہ کردیا وزارت داخلہ نے فیصلے کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ،وزارت داخلہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کیمطابق سنتھیا غیرقانونی،ریاستی مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائی گئی وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دے دی اسلام آباد ہائیکورٹ کی وزارت داخلہ کوفیصلے کی کاپی فریقین کوفراہم کرنیکی ہدایت کی وزارت داخلہ نے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ غیر ملکیوں کے ویزے میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی سنتھیا ڈی رچی 31 اگست تک قانون کیمطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں اس کے علاوہ سنتھیا نیویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے 31اگست کے بعدویزہ توسیع کی درخواست پرقانون کیمطابق فیصلہ کیاجائیگا۔