بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر پھرفائرنگ:دوخواتین زخمی
راولپنڈی:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، جان بوجھ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، دو خواتین زخمی ہوگئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج نے رکھ چکری اور بروھ سیکٹر پر اشتعال انگیزیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر موجود شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے کرنی اور گاہی گائوں کی 2 خواتین زخمی ہوگئیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج نے اب تک ساڑھے 6 ماہ کے دوران 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں۔