Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

رواں سال مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پرائس کمیٹی

87
Spread the love

اسلام آباد:وزارت خزانہ میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔جون 2019 سے جون 2020 تک یہ شرح 8.6 فیصد تھی۔مئی 2020 تک مہنگائی میں کمی آرہی تھی،جون میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا ہے۔ تاہم اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںنیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، وزارت صنعت، خزانہ، شماریات ڈویژن اور سی سی پی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے قیمتوں میں تفاوت ، کارٹلائزیشن اور مارکیٹ مخالف طریقوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔کمیٹی نے پولٹری مصنوعات کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔کمیٹی نے آکسیجن سلنڈر ، ماسک اور سینیٹائزر کی کورونا سے پہلے اور بعد کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اسلام آباد انتظامیہ کو کم قیمتوں پر ان اشیا کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔