قومی اسمبلی:فنڈزنہ ملنے پراپوزیشن ارکان کاشورشرابا
ملک میں بجلی کاکوئی شارٹ فال نہیں،عمرایوب کاجواب
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وفقہ سوالات کے دوران حکومت نے بتایا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ،کیکڑا پراجیکٹ سے تیل کے ذخائر نہیں ملے ہیں،اپوزیشن کی جانب سے فنڈزنہ دینے کے شورشرابا پر وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں ہمارے ارکان اسمبلی کو فنڈز نہیں دیے جارہے ہیں،وزارت خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ سمیت دیگر فورم کو باقاعدگی سے اگاہ کیے ہوئے ہیں،اور بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے ،جبکہ اپوزیشن نے متعدد سوالات کا جواب نہ آنے پر وزارتوں کی نااہلی قرار دیا ہے ،مراد سعید نے کہا کہ نیو آئیر پورٹ سے میٹرو بس کا منصوبہ جولائی تک مکمل ہو جائے گا،گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلا س میں وفقہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ متعدد سوال موخر ہو چکے ہیں اور اندازہ ہو جاتا ہے کہ وزارتوں کی کارگردگی کیا ہے ،دوسری جانب ضمنی سوال پر عمرایوب نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو سندھ حکومت فنڈز کیوںنہیں دیرہی،عزیر خان کے گھر فائرنگ ہوئی مگر حکومت نے کچھ نہ کیا،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ہمیں فنڈز نہیں دیئے جار ہے ہیںحکومت کا یہ رویہ اچھا نہیں اپوزیشن نے ان کا کیا بگاڑا ہے مراد سعید نے بتایا کہ یہ منصوبہ جولائی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،کرونا کے باعث چین اور سپین سے آلات نہیں آ سکے تھے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے ،وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ،بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداوار دستیاب ہے ،اور اس کے تناظر میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جار ہی ہے۔