Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

غوری ٹائون کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ کیخلاف ایک ہی روز میں دومقدمے

چوہدری عبدالرحمن،راجہ علی اکبرودیگرکی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز،کھلبلی مچ گئی

266
Spread the love

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی ہدایت پر کورال پولیس نے غوری ٹائون کے بدنام زمانہ قبضہ گروپ چوہدری عبدالرحمن ، راجہ علی اکبر اور دیگر کیخلاف ایک ہی دن میں دو مقدمے درج کرلئے گئے ہیں۔آئی جی اسلام آباد کی طرف سے قبضہ مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے دی جانیوالی ہدایات کے24گھنٹے بعد کورال پولیس نے دو مقدمے درج کرکے قبضہ گروپ کی نیندیں اڑا دیں۔آئی جی کے حکم پر انصاف کیلئے 15 سال سے دربدر پھرنے والے طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی دو ٹوک وارننگ کے بعد غوری ٹائون کے مالکان چوہدری عبدالرحمن،راجہ علی اکبراور دیگر کیخلاف ایک ہی دن میں دو مقدمے درج کرلئے ہیں ۔ مقدمہ نمبر406 کے مدعی وارث کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالرحمن اور راجہ علی اکبر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے میری زمین قبضہ کرلیا ہے،کورال پولیس نے زیر دفعہ506ضمن44/34 2 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ دوسرا مقدمہ نمبر407کے مدعی طارق محمود ہیں اور اس مقدمہ کا حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ یہ درخواست 18ستمبر2005میں دی گئی تھی لیکن ملزمان نے پولیس کے تعاون سے مدعی کو دربدر کردیا تھا۔