Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میئراسلام آبادکاقدیم قرآن پاک کے نسخوں کی نمائش کادورہ

338
Spread the love

اسلام آباد:میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ قرآن پاک کے نسخے دیکھ کر دل کو تقویت ملتی ہے قرآن کریم کے نسخوں کے حوالے سے پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ ہمارے نئی نسل قرآن کریم کی تلاوت کیا کریں،جدید دور میں ہم اپنے مسائل میں اس طرح سے الجے ہوئے ہیں کہ ہم قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرتے لیکن مسائل کا حل قرآن پاک کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی شاپنگ مال میں لگی قدیم ترین قرآن پاک کے نسخوں کے نمائش دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے نسخہ جات کو دیکھ کر دل کو تقویت ملتی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی محنت کی ہے ایسی نمائش سے ہمارے بچوں میں قرآن پاک کی محبت بڑھتی ہے، میئر اسلام آباد نے کہا کہ ایم سی آئی کے وجود کو ابھی تک تسلیم ہی نہیں کیا جارہا،کووڈ کی وجہ سے بڑے پارک سارے بند کئے گئے ہیں۔