Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صدرعلوی سے وفاقی محتسب مشتاق سکھیراکی ملاقات،سالانہ کاکردگی رپورٹ پیش کی

293
Spread the love

اسلام آباد، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس انتظامیہ کی بدانتظامی کے خلاف تسلی بخش کارروائی کرنے پر وفاقی محتسب کی کوششوں کو سراہا۔ ٹیکس گزاروں کی شکایات کی داد رسی کرنے اور از خود نوٹس اختیارات کا استعمال کرکے ٹیکس سسٹم میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب کی کاوشوں کی تعریف کی۔ان خیالات کا اظہار صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کی طرف سے سال 2019 کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔صدر مملکت نے رپورٹ پراطمینان کا اظہار کیا اور ان سہولیات کی بہتری کیلئے مزیداقدامات پر زور دیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکس محتسب کے قانون میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تاون کا یقین دلایا۔علاوہ ازیں ایک ٹویٹ میںصدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وبا کے خلاف ضابطہ کار پر حقیقت میں عمل کیا جائے تو اس سے ریاست، حکومت اور عوام اپنی سرگرمیاں احسن انداز میں جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس اور مجالس کے اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔