Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

عوام پرمہنگائی کے وارجاری۔پی ٹی وی فیس بڑھاکر100روپے کردی گئی

289
Spread the love

اسلام آباد:مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔ بجلی بلوں میں 35 کے بجائے 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کی فیس 65 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی، فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بذریعہ بجلی بل وصول کرتی ہے۔