Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کوروناسے مزید49 اموات۔مریض دولاکھ باسٹھ ہزار

287
Spread the love

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 49 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 465، سندھ میں ایک لاکھ 11 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796، اسلام آباد میں 14 ہزار 504 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 کیسز رپورٹ ہوئے۔