Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

حکومت بجلی لوڈشیڈنگ ،نقصانات کم کرنے میں ناکام رہی:سرکاری دستاویز

وزیرتوانائی کا12گھنٹے لوڈشیڈنگ کااعتراف،16ارب سے زائد یونٹ ضائع

261
Spread the love

اسلام آباد:حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نقصانات کم کرنے میں ناکام رہی، ملک میں بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر توانائی نے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرلیا پاور ڈویژن نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی نئی اصطلاح پاور مینجمنٹ متعارف کر دی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے دستاویز کے مطابق 474فیڈرز پر 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے 623 فیڈرز پر 6گھنٹے 390 فیڈرز پر 4گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،نظام کی خرابی اور چوری کے باعث گزشتہ سال 16 ارب یونٹ سیزائد بجلی ضائع ہوئی ،16 ارب یونٹ بجلی موسم سرما میں 2 ماہ کے لیے ملکی ضرورت پوری کرتی ہے سال 2018.19 میں پیدا شدہ بجلی میں سے 14.72 فی صد ضائع ہوئی۔ پیسکو پانچ ارب یونٹس بجلی ضائع کرنے کے ساتھ سرفہرست رہی ،میپکو میں 2 ارب 70 کروڑ،یسکو میںایک ارب 60 کروڑ یونٹس بجلی چوری ہوئی ،حیسکو میں ایک ارب 42 کروڑ یونٹس بجلی ضائع ہوئی ،فیسکو میں ایک ارب 21 کروڑ یونٹس چوری کی نظر ہوئے ۔