Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کو کسی بھی علاقے میں تعمیرات کی اجازت مل گئی

275
Spread the love

سرینگر،مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کنٹرول آف بلڈنگ آپریشنز ایکٹ 1988اور جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ ، 1970میں ترمیم کی منظوری دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے کو "اسٹریٹجک علاقوں”کا سٹیٹس دیاجاسکے جہاں ہندوستانی مسلح افواج غیر منظم تعمیرات اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں انجام دے سکتی ہیں۔  مختلف علاقوں میں واقع ہندوستانی مسلح افواج کے موجودہ کیمپوں / چھاونیوں کو اسٹریٹجک علاقے قرار دیا جاتا ہے، فی الوقت جہاں نئے کیمپوں / چھاونیوں کی تعمیر زیرغور ہے ،وہاں زمیں حاصل کی جائے گی اوروہاں جو تعمیرات کی جارہی ہیں وہ مستقل ہوں گی۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق اس وقت بہت سے کیمپ نجی مکانات جیسے باغات ، مکانات ،اورریاستی سرکاری املاک اس طرح عارضی طور پر قائم ہیں، اب ایک پورے علاقے کو اسٹریٹجک ایریا کے طور پر نامزد کیا جاسکتا ہے جسے مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس پالیسی میں مکانات کے سات ماڈلز کا تخمینہ لگایاگیا ہے ۔یہ رہائش گاہیں اور بستیوں کی دکانیں ، نئی پالیسی کے مطابق ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعمیر کی جائیں گی ۔