Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

گجرا ت میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

303
Spread the love

گجراتہ:محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع گجرات میں کارووائی کرتے ہوئے،محکمہ مال کے پٹواری خضر حیات کو 7000ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے۔تفصیل کے مطابق رحمت بی بی زوجہ قمر صفدرسکنہ باہووال تحصیل و ضلع گجرات کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی کہ وہ وراثت انتقال کی غرض سے کچہری گئی جہاں پر خضر حیات نے اس کے عوض پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی سات ہزار رضا مند ہوا۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ضلع گجرات ، سید سجاد حیدر زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے  ہوئے  پٹواری خضر حیات کو رشوت وصول کرتے  ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔