آزادکشمیر ،گلگت بلتستان کا سٹیٹس بدلنے کی کوشش خطرناک ہو گی:سراج الحق
اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرکے اسلام آباد کے خلاف حکمت عملی بنا رہا ہے،پاک فوج سے عوام اس لیے محبت کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کی آزادی اور ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں،سراج الحق نے خبردار کیا ہے کہ نئی ترامیم کے ذریعے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش خطرناک ہو گی، ہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ایسی سازشیں ناکام بنا دیں گے اس طرح کے اقدام ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہو گا،بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی نے دفعہ 370اور 35Aختم کر کے جو کام کیا اس طرح کا اقدام یہاں نہیں ہونا چاہیے،س،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے بھارت کو بھی موقع ملے گا کہ کشمیر کو اپنا صوبہ قراردے انہوں نے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی کشمیر اس کے پیٹ میں ہے اس کو ہضم کرنے کی کوشش کررہا ہے تاہم بھارت ان دنوں شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے بین الاقوامی سطح پر بھارت کٹہرے میں کھڑا ہے اس موقع سے فاہد ہ اٹھاتے ہوئے حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے اقدامات کرے ۔