اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا کیخلاف سرگرم،4کارندے گرفتار
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رات گئے تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران قبضہ مافیا کے متحرک گروہ کے چار کارندے کو اتفاق کالونی سے گرفتار کرکے اسلحہ و ایمبولینس برآمد کرلیا کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او ارشد علی معہ جوانوں نے کی قبضہ مافیا کے گرفتار ملزمان میں زین اللہ،روازدین،نعمان شاہ اور صدام خان شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے مائوزر معہ 10 روند اور ایک 30 بور پسٹل معہ 5روند برآمد،ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،جبکہ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری رکھا جائے : آئی جی اسلام آباد قبصہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔