Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

وزیراعظم کے درست اقدامات سے ملکی تقدیر بدلے گی:سپیکراسد قیصر

ملکی معاشی حالات کے باعث سخت فیصلے کرناپڑے،وفد سے ملاقات

302
Spread the love

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کا بروقت اور درست معاشی اقدامات ملک کی بدولت جلد ملک کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا ملک عالمی وبا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے جس پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں صحت یابی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہ ہے۔ صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو اس وقت کورونا وبا کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جلد کورونا وائرس سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔