بیس سے22جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں کاامکان
اسلام آباد،پنجاب،کشمیر،پختونخوا ،بلوچستان میںبادل برسیں گے
اسلام آباد:ملک میں اگلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسلادھار سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔20جولائی سے 22جولائی ،سوموار سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ سوموار کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔