Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

آن لائن تعلیم،ایچ ای سی ،صوبوں اورپی ٹی اے کامشترکہ اجلاس طلب

119
Spread the love

اسلام آباد:سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کورونا کے باعث طلبا کے تعلیمی نقصان ، آن لائن تعلیم کیلئے سب کے پاس وسائل نہ ہونے اور اعلی تعلیم کیلئے فیس اسٹرکچر زیادہ ہونے پر اظہار تشویش کیاہے ۔ کمیٹی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد نے اعلی تعلیمی کمیشن کے فنڈز کو بڑھانے اور طلبا کو تعلیم کے لیے قرض دینے کی تجویز پیش کردی ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا 15 ستمبر تک تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جاسکتا، چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ ایچ ای سی کوشش ہے کہ تعلیم میں کم از کم حرج آئے لیکن کافی تعداد میں طلبا کی آن لائن تعلیم تک رسائی نہیں تھیں، یونیورسٹی کے پروفیسرز کو آن لائن کلاسوں کے طریقہ کار معلوم نہیں تھا، 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی ۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے سٹوڈنٹس کو اگلی کلاس میں پروموٹ کیا گیا، اب یہ بتایا جائے پروفیشنل ڈگریوں کیلئے داخلے میں یہ طلبا کیا کریں گے، چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ 15ستمبر تک تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جاسکتا، پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے طلبا کو انٹری ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا ۔ ڈیٹا سینٹر بنائے جائیں گے تو وہاں ہر سٹوڈنٹ کی رسائی ہوگی ۔ ایچ ای سی، صوبے اور پی ٹی اے کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیاہے۔