Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مصائب کاسلسلہ ختم نہیں ہوا،جدوجہدآج بھی جاری ،بلاول،شاہنوازبھٹوکوخراج عقیدت

295
Spread the love

کراچی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہنواز بھٹو کی 35 برسی پرانھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوری و انسانی حقوق کی وہ جدوجہد آج بھی جاری ہے، میرے ماموں کو ڈکٹیٹر کی جانب سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں:دھمکیوں کے باوجود انہوں نے جمہوری اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھی:پیپلز پارٹی نے بہت ساری آزادی کی تحریکوں کے مقابلے میں جمہوریت کی خاطر زیادہ تکلیفیں برداشت کیں: ہمارے لیے مصائب اور قربانیوں کا سلسلہ تاحال ختم نہیں ہوا۔