رنبیر کپور کے ہمشکل کشمیری ماڈل جنید شاہ انتقال کرگئے
سرینگر:سری نگر کے الہی باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف اور جوان سال کشمیری ماڈل جنید شاہ کی گذشتہ شب حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے۔ساوتھ ایشین و ائر کے مطابق جنید شاہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمشکل تھے جس کی وجہ سے انہیں سال 2014 میں سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل ہوئی تھی اور انہیں ممبئی میں ماڈلنگ کا اسائنمنٹ بھی مل گیا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید حال ہی میں اپنے علیل والد نثار احمد شاہ کی تیمار داری کیلئے ممبئی سے سرینگر آئے تھے۔