Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

تاجروں کی حکمرانوں کوجگانے کیلئے اسلام آباد میں ریلی

اکتیس جولائی تک مسائل حل نہ کیے تو بڑا اعلان کریں گے،اجمل بلوچ

113
Spread the love

اسلام آباد :آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، جنرل سیکریٹری نعیم میر کی اپیل پر تاجروں نے زیرو پوائنٹ سرینا ہوٹل تک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا اور حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی۔ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں اس کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کوروناوائرس کے مارے تاجروں نے شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ اور نعیم میر نے کہا کہ آج کا مظاہرہ ٹوکن تھا 31 جولائی تک مسائل حل نہ کیے تو بڑا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بس میں 40 افراد سفر کرسکتے ہیں تو شادی گھر میں 200 افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ہوٹل بند ہیں ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے پر ہیں۔ مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہوٹل ریسٹورنٹ مارکیز شادی گھر بیوٹی پارلر سمیت ہر قسم کے بند کاروبار کھولے جائیں ہفتہ وار دو دن کا لاک ڈان ختم کیا جائے اور اوقات کار میں اضافہ کیا جائے