Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کلبھوشن کیس:وزارت قانون کی آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنیکی تجویز

255
Spread the love

اسلام آباد: بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق’را‘ کے لیے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو عرف حسین مبارک پٹیل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016ء کو غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویزی دیدی ہے، یہ آرڈیننس جلد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت قانون آرڈیننس کی مدت کل رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔خیال رہے کہ دسمبر 2017ء میں پاکستان نے کلبھوشن کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے انتطامات کیے تھے۔ یہ ملاقات دفترِ خارجہ میں ہوئی جہاں کسی بھی بھارتی سفیر یا اہلکار کو کلبھوشن کے اہلِ خانہ کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں تھی۔ مذکورہ ملاقات کے دوران کلبھوشن یادیو نے اپنی اہلیہ اور والدہ کے سامنے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے جاسوسی کا اعتراف کیا تھا۔