Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کنٹرول لائن فائرنگ:بھارتی سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی،شدید احتجاج

291
Spread the love

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کو زخمی کیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے معاملے پر ایک سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا۔ اس واقعے میں دو خواتین شدید زخمی ہوئیں تھیں۔فترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری میں شہری آبادی کوآرٹلری فائر، مارٹرز اور خودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔بیان کے مطابق رواں برس بھارت نے 1697 متربہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی اشتعال انگیزی سے 16 شہری شہید جبکہ 133 زخمی ہوئے۔